تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

‘خرید و فروخت کرنے والے سن لیں، عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا’

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خرید و فروخت کرنے والے سن لیں، عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ میں پی پی اور پی ٹی آئی کی ریلیاں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کی ہے، پیپلزپارٹی اگر قانون ہاتھ میں نہ لے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خرید وفروخت کا بازار سجانے والے سن لیں عمران خان تروپ کا کارڈ کھیلے گا، سال رہ گیا ہے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، 172لوگوں کو خریدنا ہے ،نوازشریف نے خرید و فروخت کا اختیار آصف زرداری کودیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں کوئی جان نہیں ہے ، کوئی کہتاہےپنجاب کیخلاف لائیں گے کوئی کہتا ہے ، مرکز کیخلاف ، 80 اور 90 کی دہائی میں تحریک عدم اعتماد چلی تھی کیا نتیجہ نکلا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں خریدوفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑوپھر جائیگا، ووٹ کو عزت کی باتیں کرنیوالے ووٹ کو ذلت کے گڑھے میں پھینکنے کی تیاری کررہےہیں، جمہوریت کاروبار بن جائے تو نتائج اچھے نہیں نکلتے۔

اپوزیشن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا سارے مفاد پرست اکٹھے ہورہےہیں اورمفاد پرستوں کو خوف اکٹھا کررہاہے ، کچھ نہ ہوا تو انھیں ڈر ہے ان کی کھال اترجائے گی، لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان ان کیلئے ایک اور بڑا چیلنج ثابت ہوگا، آپ ہر اس گھر سے خیرات مانگنے جارہے ہیں جو آپ کو کھٹکتاہے۔

انھوں نے کہا کہ جواتحادی ہیں وہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہونگے، جو بکاؤ مال ہیں وہ کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، پارٹی پر مشکل وقت آتے ہیں عمران خان جرات سےاس کھیل کا مقابلہ کرے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار دیکھ رہاہوں ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ، یہ اپنی سیاسی قبر کھودنے جارہےہیں، پاکستان میں جمہوری ومستحکم حکومت کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ادارے اس جمہوری حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بکنے اور بکنے والے سیاسی ضمیر فروش کی کوئی عزت نہیں ہوگی، یہ لوگ تحریک عدم اعتماد سے اپنی سیاسی قبر کھودنےجارہےہیں، عمران خان کو پتہ ہے کس وقت کیا قدم اٹھانا ہے۔

اتحادیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اتحادی کپتان کیساتھ ہیں،بکاؤمال شکل دکھانے کے قابل نہیں ہوگا، میری جہانگیر ترین سے کوئی دوستی نہیں ہے، پی ٹی آئی کے بعض لیڈر ناخوش ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پارٹی پر مشکل وقت آتےہیں عمران خان جرات سےاس کھیل کا مقابلہ کرے گا،اپوزیشن کے کچھ لوگ عمران خان کو سمجھ نہیں رہے ، عمران خان کو جہانگیرترین سے بات کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 14،14سال مردے اکھاڑنے والے مل سکتے ہیں تو جہانگیر ترین تو عمران خان کےدوست ہیں،آصف زرداری اور نوازشریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، ان کے نصیب میں شرارتیں کرنا تو موجود ہے،شیخ رشید

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 5سال پورے کرتے دیکھ رہاہوں، پاکستان کے ادارے واضح طورپر نیوٹرل ہیں، یہ تھوک کر چاٹنے والے ہیں،انھوں نے نام لیکر اداروں کو گالیاں دی ہیں، سیاستدان توبھول جاتاہے ادارے نہیں بھولتے، یقین ہے سارے اتحادی عمران خان کوووٹ دیں گے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملاقاتیں ،باتیں کررہےہیں اورکھانےکھارہےہیں، ملاقاتوں اورباتوں سےان کوکچھ نہیں ملے گا۔

Comments