تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دورے کا مقصد سعودی قیادت کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرنا ہے، وزیراعظم

جدہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مقیم ممتاز پاکستانی شخصیات نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ دورے کا مقصد سعودی قیادت کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے، قائد اعظم نے پہلے بھانپ لیا تھا بھارت میں مسلمانوں کو حقوق نہیں ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر میں ہمارے بھائی مشکل صورت حال سے گزر رہے ہیں، کشمیر عالمی ایشو بن گیا ہے، دنیا نے ہمارے بیانیے کو تسلیم کیا ہے، او آئی سی نے ہماری حمایت کی، یو این میں کشمیر ایشو کو پرزور انداز میں اٹھائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان، محمد بن سلمان ملاقات، وزیر اعظم نے کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی، ہر شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، کافی مشکلات، رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے سرمایہ کے تحفظ کے لیے قانونی اصلاحات لارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا تھا. اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پرحملے کی بھی شدید مذمت کی.

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی موجود تھے.

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان آج سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچے، تو رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نے ان کا استقبال کیا۔

Comments

- Advertisement -