تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

افراتفری مچانے والے مجھ سے ’این آر او‘ کے الفاظ سننا چاہتے ہیں: وزیر اعظم

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی سے مل کر ملک کو اوپر لے کر جائیں گے، یہ مجھ سے این آر او کے تین لفظ سننا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیر اعظم نے کہا کہ ایک سال میں جتنا ٹیکس اکٹھا ہوا، اس کا آدھا قرضوں کے سود پر ادا کیا.

وزیر اعطم نے کہا کہ جب تک ملک اپنے آپ کو تبدیل نہیں کرتا، ہم مزید قرضوں میں ڈوبتے چلے جائیں گے، دنیا میں صنعتیں بڑھ رہی ہیں یہاں پیچھے جارہی ہیں، صنعت کاروں سے ملاقات کا مقصد تھا کہ انڈسٹریلائزیشن کو آگے بڑھایا جائے، سرمایہ کاری کے لئے مختلف ممالک سے ایم او یو کئے ہیں.

[bs-quote quote=” سندھ میں گورنر راج لگانے کی کسی نے بات نہیں کی ، اور نہ ایسا ہوگا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ ماہانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب ڈالر پر آگیا ہے، امریکا جا رہا ہوں، پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہروں گا، حکومتی اخراجات کم کررہےہیں،خرچے کم کر رہے ہیں.

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں10سے12ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے، چوری،کرپشن، منی لانڈرنگ پرسزا نہیں دیں گے، تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں،چین نے پانچ سال میں ہزاروں لوگوں کو کرپشن پر جیلوں میں ڈالا، اگر کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کریں گے، تو یہ ملک کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے،  پہلے دن سے  یہ لوگ بلیک میل کررہےہیں، افراتفری مچارکھی ہے، یہ مجھ سے این آر او کے الفاظ سننا چاہتے ہیں.

مزید پڑھیں: جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیں گے: وزیر اعظم

ماضی میں جو این آر او دیاگیا، اس سے ملک تباہ ہوا، جوکہتے ہیں کہ حکومت گرادو وہ لوگ این آر او چاہتے ہیں، ان کی کرپشن کی وجہ سے آج مشکل حالات ہیں،عوام مشکل میں ہے، شبر زیدی اور میں نے ذمہ داری اٹھائی ہے،ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے، ساڑھے 5 ہزار ارب روپے ٹیکس کا ہدف مل کر پورا کریں گے، ٹیکس نہ ملےاور نوٹ چھاپنے پڑے تو ملک ہائپر انفلیشن کا شکار ہوجاتا ہے.

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کی کسی نے بات نہیں کی ، اور نہ ایسا ہوگا، آصف زرداری نے بہ طور صدر  دبئی کے 40 دورے کیے، وہ کیا کرنے جاتے تھے؟ نوازشریف نے لندن کے 20 نجی دورے کیے کیوں کہ ان کے محلات باہر ہیں.

[bs-quote quote=”دوست ممالک پیکج نہ دیتے تو ہمارا دیوالیہ ہو چکا ہوتا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]


پہلے دن سے یہ سب اکٹھے ہوگئے کہ حکومت گرادو، حالاں کہ زرداری اور نوازشریف نے خودایک دوسرے پر کیسز بنائے.

وزیر اعظم نے کہا کہ 60 سال میں ملک پر 6ہ زار ارب روپے قرضہ تھا،   ان لوگوں نے 10سال میں قرضہ 30ہزار  ارب روپے تک پہنچادیا، آج انھیں خوف ہے ، یہ جمہوریت بچانے کے لئے اکٹھے ہونے کی باتیں کرتے ہیں، اس قوم کو لوٹا گیا، یہ حکومت کو بلیک میل کرنےکے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں، مولانافضل الرحمان ملکی سیاست کے 12ویں کھلاڑی ہیں،  جن ممالک میں غربت زیادہ ہے وہاں بھی زرداری اور نوازشریف جیسے بیٹھےہیں، حدیبیہ پیپر مل کیس میں پیسہ ہنڈی کےذریعے باہر بھجوایاگیا پھر  وہی ٹی ٹی سے واپس آیا۔

 

انھوں نے کہا کہ دوست ممالک نے ہمیں ریکارڈ پیکج دیے ہیں،  دوست ممالک پیکج نہ دیتے تو ہمارا دیوالیہ نکل چکا ہوتا، مجھے کہاجارہاہے ملک لوٹنے والوں کو چھوڑ کر آگے بڑھو، ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ ملک کےساتھ غداری کے مترادف ہوگا۔

 

Comments

- Advertisement -