The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کارڈیک سینٹراورکوئٹہ ژوب موٹروے کا افتتاح کردیا ، منصوبے پاک فوج اورصوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل کیےگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے ، جہاں انھوں نے مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کیا، ا افتتاح پر آرمی چیف اور وزیراعلی بلوچستان بھی موجودتھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے منصوبےپاک فوج اورصوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل کیےگئے ، منصوبوں میں کارڈیک سینٹراورکوئٹہ ژوب موٹروے شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت کوئٹہ میں ہیلتھ کمپلکس قائم ہوگا، ہیلتھ کمپلیکس کیلئے متحدہ عرب امارات معاونت کررہا ہے جبکہ  کوئٹہ ژوب موٹروے سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

شاہ محمود،شیخ رشید،خسروبختیار،زبیدہ جلال بھی وزیراعظم کےساتھ تھے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی آرمی ایوی ایشن بیس کوئٹہ آمد

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزرا کے ہمراہ آرمی ایوی ایشن بیس کوئٹہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ژوب روڈمغربی راہداری سے منسلک ہے، وزیراعظم عمران خان گوادر کادورہ بھی کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان گوادر میں ملک کے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سیکریٹری ایوی ایشن و ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت وزیراعظم کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے متعلق بریفنگ دیں گے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کیاجائے گا۔

خیال رہے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چالیس ارب روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ قراردیاجارہا ہے ، چائنہ کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ کو تعمیر کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں