تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی انتخابات سے پہلے پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، ہمیں مکمل طور پر چوکنا رہنا ہوگا۔ ڈو مور کہنے والا امریکا ہماری تعریف کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل طور پر چوکنے ہیں، بھارت میں الیکشن تک بھارت سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی مہنگائی اس کے شارٹ فال اور ایل این جی کی وجہ سے ہے، ہم 14 سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650 روپے میں بیچتے ہیں۔ توانائی بحران کی وجہ ترسیلی لائنوں کی خرابی ہے۔ کراچی میں زیر سمندر گیس اور تیل کے ایشیا میں سب سے بڑے ذخائر دریافت ہوئے۔

نواز شریف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے لیے قانون تبدیل کریں، نواز شریف کو علاج سے متعلق تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔ نواز شریف نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنالیں لیکن ایک اسپتال نہ بنا سکے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خوف نہیں، عثمان بزدار کا موازنہ شہباز شریف سے نہیں کیا جا سکتا۔ کیا اپوزیشن اپنی چوری چھپانے کے لیے احتجاج کرے گی، اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرلے ڈی چوک پر کنٹینر فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھی، نیب چھوٹے لوگوں کو تنگ کرنے کے بجائے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالے۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اپنی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو تھوڑا وقت دیں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ اپوزیشن ذاتی چوری چھپانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے، 3 بار ملک کے وزیر اعظم رہے اور بچے کہتے ہیں پاکستان کو جوابدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں، ڈو مور کہنے والا امریکا ہماری تعریف کر رہا ہے۔ امریکا کو سمجھ ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔ بھارت میں انتخابات کے مکمل ہونے تک ٹھیک حالات کی امید نہیں، بھارت میں انتخابات ہونے تک ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 27 مارچ سے غربت کے خاتمے پر جامع پروگرام شروع کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف عوامی مفادات میں باہر نکلی۔ میں نے 40 سالہ پرانے منی ٹریل عدالت میں پیش کیے، میں نے ملک میں پیسہ لانے کی ٹریل دی اور یہ پیسہ باہر لے گئے۔ نیب چھوٹے لوگوں سے نکل کر بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالے، میٹرو بس منصوبہ میں 12 ارب کا خسارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ترکی اور چین سے بہترین معاشی تعلقات ہیں، جمہوریت بچاؤ جماعتوں کے خلاف مقدمات ہماری حکومت میں نہیں بنے۔ طاقتور اور کمزور کے لیے قانون مختلف ہو تو معاشرہ کمزور ہوتا ہے۔ ’ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام آیا ہے تاہم پیش رفت نہیں ہوئی‘۔

Comments

- Advertisement -