تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘دھرنا دیں گے تو مدد کروں گا لیکن یہ ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکتے’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا اسپیشلسٹ ہوں یہ لانگ مارچ کرلیں پتہ چل جائیگااستعفیٰ کس کو دینا پڑے گا اگر پی ڈی ایم نے لانگ مارچ میں ہفتہ گزار دیا تو استعفےکا سوچنا شروع کر دوں گا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود اپوزیشن کےجلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی یہ لوگ عوام کیلئےنہیں اپنی چوری بچانےکیلئےجلسےکررہےہیں مجھےپتہ تھاعوام کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلیں گے پی ڈی ایم آپس میں بلیم گیم کررہی ہےرہی سہی کسرلانگ مارچ میں نکل جائے گی لاہورجلسےمیں ہی دیکھ لیں عوام نہیں آئی توان کی بلیم گیم شروع ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس دیکھتا ہوں اور آج انہیں دیکھتا ہوں تو حیران ہوتاہوں، اسحاق ڈاربھی بیرون ملک بیٹھاہےوہ بھی واپس نہیں آرہا نوازشریف کی رپورٹس میں لکھاتھاانہیں کئی بیماریاں ہیں، آج نوازشریف کو دیکھیں توبالکل صحت مندلگتےہیں نوازشریف جب وزیراعظم تھااس کےبیٹےکہتےتھےہم پاکستانی شہری ہی نہیں نوازشریف کوواپس لانےکیلئےکوشش کررہےہیں وقت کانہیں بتاسکتا، نوازشریف نےایکٹنگ کی اوربیرون ملک چلاگیا۔

پی ڈی ایم کے استعفوں سے متعلق سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں تو انتظار کر رہا ہوں اور دعا کر رہا ہوں یہ استعفےدیں، یہ استعفےدیں تواس میں ہی ملک کی بہتری ہوگی، لانگ مارچ کا اسپیشلسٹ ہوں یہ لانگ مارچ کرلیں پتہ چل جائیگااستعفیٰ کس کو دینا پڑے گا اگر پی ڈی ایم نے لانگ مارچ میں ہفتہ گزار دیا تو استعفےکا سوچنا شروع کر دوں گا۔

نوازشریف کےالزامات کو جنرل قمرجاوید باجوہ برداشت کر رہے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کادعوت دیتاہوں کل نہیں آج استعفےدیں، پیشگوئی کرتا ہوں آدھےسےزیادہ ارکان استعفےنہیں دیں گے یہ لوگ کہتےتھےمینارپاکستان پرعوام کاسمندر آئے گا یہ ہمیں ڈراتےتھےلیکن مینارپاکستان پرکچھ نہ کرسکے یہ لوگ دھرنا دیں گےتومیں ان کی مددبھی کروں گا، یہ لوگ دھرنےمیں ایک ہفتہ بھی نہیں گزارسکتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی تعریف کرتا ہوں وہ صبر رکھنے والےشخص ہیں، نوازشریف کےالزامات کوجنرل قمرجاویدباجوہ برداشت کر رہےہیں یہ لوگ جمہوری حکومت کوگرانےکیلئےفوج پردباؤڈال رہےہیں پاک افواج بھرپور مدد کرتی ہیں میں ان سے مطمئن اورخوش ہوں،سول ملٹری ریلیشن شپ اس وقت زبردست ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پرڈس انفو لیب نے اپنی رپورٹ دی، حسین حقانی جیسےلوگ پاکستان کےخلاف پروپیگنڈامیں لگے ہوئے تھے، ملک ویسےہی مشکل میں ہےاوپرسےاپوزیشن نےبھی سرکس لگا رکھا ہے پہلے دن ہی اپوزیشن نےکہناشروع کردیاحکومت ناکام ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -