تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، بعد ازاں انہوں نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، ایرانی وزیرخارجہ  نے وزیراعظم کو ایرانی صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر ایرانی کوسٹ گارڈز کی بازیابی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایرانی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری ہماری خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے مسلمان ملکوں میں اتحاد کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا، یمن میں انسانی بحران قابل افسوس ہے، وزیراعظم کی یمن بحران کے حل کے لیےثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ فریقین چاہیں تو مسئلے کے حل کیلئے ثالثی کیلئے تیار ہوں۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی دونوں ممالک کے بہتر تعلقات اور پاکستان سے دوطرفہ تعاون میں فروغ کیلئے پرعزم ہیں

بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ  جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بھی  علیحدہ  ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ اہم دورے کیلئے کل شام روانہ ہوں گے، وزیر اعظم اپنے دورے میں چینی صدر سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -