تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’وزیراعظم کا دورہ کراچی شیڈول نہیں، جمعے کو اندرونِ سندھ جائیں گے‘

کراچی: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کل دورۂ کراچی شیڈول نہیں ہے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم جمعے کو اندرونِ سندھ کا دورہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاکل کراچی کادورہ شیڈول نہیں ہے، اس حوالے سے جب بھی فیصلہ ہوگا میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعے 17 اپریل کو سندھ کے شہر سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد کا دورہ کر کے کرونا وائرس کے حوالے سے ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سندھ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر  وزیراعظم کو بریفننگ دیں گے۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے مرحلے میں‌ کراچی کا دورہ کریں گے۔

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان جمعرات یعنی کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں کرونا ٹاسک فورس کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کریں گے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -