تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہنر مندپاکستان منصوبے کا افتتاح کردیا ، ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع ہوگیا ، وزیراعظم عمران خان نے ہنر مندپاکستان منصوبے کا آغازکردیا، افتتاحی تقریب اسلام آبادکے کنونشن سینٹر میں ہوئی۔

یاد رہے وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار کا کنونشن سینٹرکے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی، 50 ہزار نوجوانوں کوجدید ترین صلاحیتیوں پر مبنی تربیت دی جائے گی۔

عثمان ڈار نے کہا تھا آرٹیفیشل انٹیلی جنس،روبوٹکس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ کےعلوم شامل ہوں گے، 70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا اور دوست ممالک کےاشتراک سے سینٹرآف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا ہنر یافتہ نوجوانوں کو عالمی اداروں کےخصوصی سرٹیفیکیٹس دیےجائیں گے، ہنر حاصل کرنیوالےنوجوان قرض حاصل کرکے اپنا روزگارشروع کر سکیں گے، پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے اہم پروگرام کی منظوری دے دی

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی منظوری دی تھی اور منصوبے کے لیے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کئے گئے تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے نوجوانوں کو نظر انداز کیا۔ نوجوانوں کو تعلیم کے باوجود نوکری کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہنرمند پاکستان کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع کیا جائے گا، وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے لیے 100 ارب مختص کر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -