The news is by your side.

Advertisement

مخنث کمیونٹی کے لیے صحت انصاف کارڈ کی سہولت خوش آئند ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مخنث کمیونٹی کے لیے صحت انصاف کارڈ کی سہولت خوش آئند ہے، گزشتہ حکومتوں نے مخنث کمیونٹی کے حقوق کے لیے کردار ادا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مخنث کمیونٹی کے لیے صحت انصاف کارڈ کی سہولت خوش آئند ہے، گزشتہ حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، افسوس ہے ملک میں مخنث کمیونٹی کو مشکلات ہیں، گزشتہ حکومتوں نے مخنث کمیونٹی کے حقوق کے لیے کردار ادا نہیں کیا، فیصلہ کیا ہے ہم مخنث کمیونٹی کے حقوق کی ذمہ داری لیں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ غریب طبقے کے لیے علاج کے اخراجات برداشت کرنا ناممکن ہے،غریب کینسر کے علاج کے لیے اپنا گھر اور زیور تک فروخت کر دیتے ہیں، ہیلتھ انصاف کارڈغریبوں کو اعتماد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019میں معاشی صورتحال میں استحکام لے کرآئے، 2020 میں ہماری کوشش ہوگی نوکریاں پیدا کریں، 2020میں کوشش ہوگی فیکٹریاں چلوائیں، روزگار بڑھائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقے کے لیے احساس پروگرام بڑھانے لگے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز آئندہ ماہ سے شروع کر رہے ہیں، راشن کارڈ بھی لے کر آ رہے ہیں جوغریب استعمال کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے لیے مزید قرضوں کا پروگرام لا رہے ہیں، احساس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، نوجوانوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے مزید پروگرامز لائیں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ 2020 انشااللہ وہ سال ہوگا جس میں ہم آگے بڑھیں گے، بھرپورکوشش ہے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں