تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، جہاں وہ او آئی سی کےاجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پرزور دیں گے جبکہ مسلم دنیاکومقبوضہ کشمیرکی صورت حال سےآگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے ، مشیرتجارت رزاق داؤد، وفاقی وزیرمرادسعید، وزیراعلیٰ کےپی محمودخان اور وزیرمنصوبہ بندی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم آج شام سعودی عرب کے شہرمدینہ پہنچیں گے ، جہاں وہ روضہ رسول پرحاضری دیں گے، جس کے بعد رات مکہ روانہ ہوجائیں گے اور آج رات وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم کل اوآئی سی کے14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کا عنوان "مکہ سمٹ” رکھاگیا ہے، اس اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرناہے۔

وزیراعظم عمران خان اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیں گے جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سےآگاہ کریں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے: وزیرخارجہ

یاد رہے سعودی عرب میں اوآئی سی کےوزرائے خارجہ کونسل کےاجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمودنےمسئلہ کشمیراورمسئلہ فلسطین کا معاملہ اٹھادیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ آزادانہ انکوائری کمیشن بنائے جو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

بھارت کی شمولیت پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ او آئی سی میں بھارت کی شمولیت کسی طورقبول نہیں۔

شاہ محمودقریشی نےجدہ میں او آئی سی کےسیکریٹری جنرل سمیت دیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اورمسلم امہ کودرپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا۔

Comments

- Advertisement -