تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شفاف انتخابات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے، وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط ‏

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے موجودہ الیکشن غیرشفاف طریقے سے ہوئے، سینیٹ الیکشن میں ‏ایک بار پھر ووٹ کی خریدو فروخت کا معاملہ سامنے آیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا جس میں ‏اسپیکر سے درخواست کی گئی ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔

وزیراعظم نے خط میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے، پارلیمانی کمیٹی میں ‏انتخابی اصلاحات پر بحث کرکے ایک نتیجے پر پہنچا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کے مفاد میں ہے کہ ووٹنگ کا شفاف، قابل اعتبار طریقہ اپنایا جائے، ووٹنگ ‏میں کرپشن کا باعث بننے والے تمام عوامل کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ طریقہ کار پارلیمانی جمہوریت کو سخت نقصان پہنچا رہا ہے، میں اور میری جماعت نے شفاف سینیٹ ‏الیکشن کے لیے اوپن بیلٹ کی بات کی، اوپن بیلٹ کی بات اس لیے کی کیونکہ ماضی میں ووٹوں کی خریدو فروخت کی ‏مارکیٹ لگتی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوپن بیلٹ پر الیکشن کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا اور سپریم کورٹ بھی گئے، سپریم کورٹ نے ‏الیکشن کمیشن کو شفاف، آزادانہ الیکشن کرانے کے لیے کہا، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مشاہدے پر ‏کان نہیں دھرے۔

وزیراعظم نے خط لکھ کر اچھا قدم اٹھایا ہے، فیصل سبزواری

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے انتخابی اصلاحات کے لیے میٹنگز ہوئی تھیں، اصلاحات کی بات بہت ‏مثبت ہے، الیکشنز سے متعلق شکایات کا ازالہ ہوسکے گا، تمام جماعتوں کو وزیراعظم کی بات کو مثبت طریقے سے دیکھنا ‏چاہیے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیراعظم کو پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان سے بات کرنی چاہیے، اسپیکر کو خط لکھنے سے ‏آگے بڑھ کر وزیراعظم کو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم نے خط لکھ کر اچھا قدم اٹھایا ہے۔

Comments

- Advertisement -