تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

مدینہ منورۃ: وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورۃ پہنچنے کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ، خاتونِ اول اور وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: ‘وزیراعظم کا دورہ کامیاب، سعودی عرب پاکستان کو 500 ملین ڈالرفراہم کرے گا’

وزیراعظم عمران خان آج مدینہ پہنچنے جہاں مدینہ کے گورنر شہزادہ محمد بن فیصل نے اُن کا استقبال کیا۔

رسول اللہ ﷺ سے عشق اور عقیدت میں عمران خان نے احتراماً مدینے کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا۔  عمران خان اور وفد نے  روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جبکہ مسجدنبوی ﷺ میں افطار اور نماز مغرب و عشاء بھی ادا کی۔  وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شبہاز گل نے بتایا کہ عمران خان عمرہ ادائیگی کے لیے کل مکہ مکرمہ جائیں گے۔

دوسری جانب حرم شریف میں عمران خان کی آمد پر انتظامات کی تصویر جاری کی گئیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -