تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم عمران خان دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل

واشنگٹن: ٹائم میگزین نے 2019 کے بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی، وزیراعظم عمران خان دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور امریکی میگزین نے سال 2019 کی بااثر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر کئی شخصیات کے نام شامل ہیں۔

ٹائم میگزین نے عمران خان کے بارے میں لکھا ہے کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ایسے حالات میں ملک کی باگ ڈور ایک ایسے شخص کے پاس ہے جس کی حیثیت ایک راک اسٹار جیسی ہے، پاکستان کی بڑی تعداد پر امید ہے کہ عمران خان ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

ٹائم میگزین کی فہرست میں نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ دہشت گردی کے بعد معاملے پر ردعمل دینے پر عالمی سطح پر داد وصول کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا نام بھی شامل ہے۔

فہرست میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر ژی جن پنگ، پوپ فرانسس، مشل اوباما، مکیش امبانی، مارک زکربرگ کے نام بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین کی فہرست میں کھیلوں کی شخصیات میں مصری فٹبالر محمد صالح، گالفر ٹائیگر ووڈ، باسکٹ بال اسٹار لیبرون جیمز کے نام بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان کا نام بھی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -