تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، احتیاط نہ کی تو نقصان ہوگا، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں احتیاط نہ کی تو نقصان ہوگا، احتیاط نہ کی گئی تو اسپتالوں پر دباؤ کے ساتھ معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس آیا تو قوم نے مل کر اس کا مقابلہ کیا، احتیاط کی، علما نے تعاون کیا اور ہم نے مساجد کو بند کیا، اب بھی علما سے اپیل کرتا ہوں کہ مل کر کورونا کا مقابلہ کریں، حکومت اور قوم نے مل کر کورونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے باعث 50 سے زائد اموات ہورہی ہیں، کیسز بڑھنے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے معاشی حالات ہماری نسبت زیادہ خراب ہیں، ہماری معیشت نے دنیا میں سب سے تیزی سے ریکور کیا ہے، عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بڑی مشکل سے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں غریبوں کا روزگار چلتا رہے مگر ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ احتیاط نہ کی تو کورونا وائرس اور اموات اسی طرح بڑھتے جائیں گے، ہم نے اسی لیے اپنے جلسے اور عوامی اجتماعات منسوخ کردئیے ہیں، عدالتی حکم بھی ہے اپوزیشن کو جلسے نہیں کرنے چاہئیں، اپوزیشن نے جتنے بھی جلسے کرنے ہیں کرلیں کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں مسائل بڑھتے جارہے ہیں، شہر پھیلتا جائے تو آلودگی بھی بڑھتی جائے گی، بنڈل آئی لینڈ اس وقت بہت ضروری ہے، کراچی کا سیوریج پورا سمندر میں جارہا ہوتا ہے، بنڈل آئی لینڈ کے ذریعے سییوریج کو بھی کنٹرول کیا جائے گا، راوی اور بنڈل آئی لینڈ میں بیرون ملک پاکستانی بھی سرمایہ لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں جو قرضے چھوڑ کر گئی ہیں ان کا سود ہم پر ہے، ہم ملکی آمدنی کو کنٹرول کررہے ہیں، پہلی مرتبہ خرچے کنٹرول کیے گئے اور آمدنی بڑھائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -