منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کوکاکولاکمپنی کے سی ای او کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیووس : کوکا کولا کمپنی کے سی ای او نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان میں کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے کوکا کولا کمپنی کے سی ای او جیمز کوئین سے کی ملاقات ہوئی، ملاقات ورلڈاکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ہوئی ، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مشیرتجارت ،مشیرخزانہ،معاون خصوصی زلفی بخاری شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کمپنی کی پاکستان سے طویل شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا حکومت کاروبارمیں آسانی کیلئے ریفارمز ایجنڈے پر کام کررہی ہے، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار میں اضافہ،غربت میں کمی آئے گی، غیرملکی سرمایہ کاروں کوتعاون کی یقین دہانی کراتےہیں۔

کمپنی کےسی ای او نے پاکستان میں کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانےکی یقین دہانی کرادی۔

مزید پڑھیں : کلین گرین پروگرام سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دور کر رہے ہیں: وزیر اعظم

خیال رہے ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں جاری ہیں، وزیراعظم نے اردن کے وزیراعظم، ایگزیکٹو چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم ، یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے ایگزیکٹو چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم سے ملاقات میں کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے اور تعلیم میں پاکستان کا پارٹنر بنے،کلین گرین پاکستان پروگرام کے ذریعےماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان کی امریکی صدرٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا سے ملاقات میں تعلیمی پروگرام پرگفتگو ہوئی، علاوہ ازیں وزیراعظم سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر، یوٹیوب کی سی ای او،سیمنز کمپنی کے سی ای او سمیت دیگرعالمی رہنماوں، کاروباری شخصیات سمیت سرمایہ کاروں نے بھی ملاقاتیں کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں