The news is by your side.

Advertisement

میں پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کا سفیر بنوں گا، وزیراعظم عمران خان

نیو یارک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کا سفیر بنوں گا، ہرسطح پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند گریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ مین مقیم کشمیریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا، وفد نے وزیر اعظم کو مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔

وفد کے شرکاء نے وزیر اعظم کو بتایا کہ مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیری بھارتی فورسز کی حراست میں ہیں، کشمیر میں ہمارا کسی عزیز یا رشتہ داروں سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو پارہا۔

وزیر اعظم نے کشمیری وفد کی بات کو غور سے سنا اور ہمدردی کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، میں پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کا سفیر بنوں گا، وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ہم ہرسطح پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند گریں گے۔

وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹرغلام میر، ڈاکٹر خالد قاضی، امتیازخان، عبدالرؤف میر، سردار سوار خان اور دیگر شامل تھے، اس کے علاوہ وفد میں مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں