تازہ ترین

کاروبار میں آسانیاں پیدا کیے بغیر معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانیاں نہیں ہوں گی تومعیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا، صنعتکار اور کاروباری شخصیات معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کیلئے آنے والے معروف صنعت کاروں ،کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

ملاقات میں معیشت کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کو معیشت کیلئے تجاویز دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کاروباری سہولتیں فراہم کی جائیں۔

کاروبار میں آسانیاں نہیں ہوں گی تومعیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا، وزیراعظم نے مزید کہا کہ روزگار کے مواقع پید ا کرنا اور غربت میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کاروباری برادری کی تجاویز پر پالیسی اور منصوبہ بندی کو آگے بڑھایا جائیگا،عمران خان نے کہا کہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں مشاورتی عمل جاری رکھے گی۔

کاروباری طبقے سے ملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا، کاروباری شخصیات نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہا ر کیا ہے، ملاقات میں کاروباری شخصیات نے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کاروباری طبقے سے مشاورت جاری رکھیں، تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -