اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایئرمارشل ارشدمحمودملک سے ملاقات میں قومی ایئرلائن کی بہتری کے لئے کئےگئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کردیا جبکہ پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی لانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ارشدمحمود نے ایئرلائن معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور پی آئی اے کی ترقی اور سروسز میں بہتری کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی لانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ادارے میں بہتری کے لئے کئےگئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گذشتہ روز امریکی حکام نے قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کیلئے گرین سگنل دیا تھا ، جس کے بعد پی آئی اے نے براہ راست پروازوں کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں : امریکی حکام نے پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کیلئےگرین سگنل دے دیا
امریکی قونصل جنرل جوائن ویگنر نے پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کی تھی اور امریکی قونصل جنرل نے پی آئی اے کی نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کی براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کیلئے درخواست بھی کی تھی۔
خیال رہے پاکستان میں برٹش ایئرویز کی بحالی کے بعددیگر غیر ملکی ایئرلائنوں نے بھی اپنی پروازیں آپریٹ کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے فروری میں صدر مملکت عارف علوی نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا تھا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے انہیں پی آئی اے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی تھی۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے کو جلد منافع بخش ادارہ بنائیں گے، صدر مملکت عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا پی آئی اے میں ترقی کا سفر جاری رہے گا، پی آئی اے کو جلد منافع بخش ادارہ بنائیں گے، وہ دن دور نہیں جب قومی ایئرلائن جلد منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔
اس سے قبل جنوری میں چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود نے کہا تھا کہ ادارے کو ماہانہ3ارب روپے کاخسارہ ہورہا ہے،سات روٹس700ملین روپے کا مجموعی نقصان کررہے ہیں۔