جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ناروے کی موبائل کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تجربے کو تسلی بخش قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ناروے کی موبائل کمپنی کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تجربے کو تسلی بخش قرار دے دیا، صدرموبائل کمپنی گروپ نے بتایا ٹیلی نارگروپ نے پاکستان میں3.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ، جس سے 5 ہزارلوگوں کو روزگار ملا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ناروے کی موبائل کمپنی کے صدر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ٹیلی نارگروپ کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تجربے کو تسلی بخش قراردیا اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

صدرموبائل کمپنی گروپ نے کہا ٹیلی نار گروپ نے پاکستان میں3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور سرمایہ کاری سے 5 ہزار لوگوں کو روزگار ملا۔

- Advertisement -

گروپ صدر نے مستقبل کی منصوبہ بندی پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان میں علمی بنیادوں پرمعیشت کوفروغ دیناچاہتی ہے، حکومتی ترقیاتی ایجنڈےمیں ٹیلی نارگروپ کی شرکت کوسراہتی ہے۔

عمران خان نے کہا حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لاناچاہتی ہے، سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کریں گے، حکومتی تعاون سے سرمایہ کار وسائل کو بروئے کار لاکر معیشت مضبوط بناسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لیا

یاد رہے چند روز قبل دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے، ایگزون کمپنی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ، جس میں سرمایہ کاروں کےلیےدوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

اس سے قبل سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں