ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم سے دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون کے وفد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون کے وفد سے ملاقات میں سرمایہ کاروں کےلیےدوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لیا، ایگزون کمپنی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون کے وفد سے ملاقات کی ، چیئرمین ایماکوکرین نے کہا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنےجارہےہیں۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور سرمایہ کاروں کےلیےدوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر نے سماجیہ رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گذشتہ روز غیرملکی سرمایہ کاری کےلئے بہترین دن قراردیا تھا۔

اسدعمر نے کہا کہ سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے اور توانائی کمپنی ایگزون موبل نےستائیس سال بعد پاکستان میں اپنےدفاتردوبارہ کھول لئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی آئل کمپنی کی چیئرمین ایماکو کرین وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچی  تھیں، امریکی آئل کمپنی بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں : امریکی آئل کمپنی آج پاکستان میں اپنے پہلے دفتر کا افتتاح کرے گی

امریکی آئل کمپنی کے وفد اور وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات میں تفصیلی بات چیت کے دوران طے پایا تھا کہ امریکی کمپنی کراچی کی سمندری حدود میں آف شور آئل ڈرلنگ کرے گی۔ پاکستان میں ایل این جی ٹرمنل بھی لگایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں