The news is by your side.

Advertisement

بیرونِ ملک جانے والے شہریوں کے لیے بینک اکاؤنٹ لازمی قرار

اسلام آباد: حکومتی معاشی کمیٹی نے بیرونِ ملک جانے والے شہریوں کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی شرط کو لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کااجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا،متعلقہ محکموں کےسیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں قانونی طریقوں سےملک میں ترسیلات زربھیجنےسےمتعلق مشاورت کی گئی جبکہ معاشی کمیٹی نے مجوزہ مراعاتی پیکج وزیر اعظم کو پییش کیا۔

معاشی کمیٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے مراعاتی پیکج میں بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو خصوصی مراعات دینے جبکہ ٹرانزیکشن کےلئےمطلوبہ رقم کی مقدارکوبھی کم کیےجانےکی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ فارن ایکسچینج ریمٹنس کارڈ کی تجدید سے نظام کو مزید بہترکیا جارہا ہے، ترسیلات زر کے فروغ کے لئے پروموشن اسکیم کےاجرا ضرورت ہے۔

حکومتی معاشی کمیٹی نے بیرون ملک جانےوالےافرادکیلئےبینک اکاؤنٹ کھولنےکی شرط لازمی قرار دیا جبکہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دینے کی تجویز بھی دی۔

کمیٹی نے تجویز دی کہ پاکستان پوسٹ کےڈاک خانوں کی تعداد240سےبڑھاکر3200 کیا جائے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں