The news is by your side.

Advertisement

معیشت کی بہتری کے لیے ملکی برآمدات میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ملکی برآمدات میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر اقتصادی امور شریک ہوئے، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

مشیر خزانہ نے اجلاس میں ایکسپورٹرز کے بقایا جات کی ادائیگی پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹرز کے بقایاجات کی جلد ادائیگی کی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، بعض کاروباری حلقوں کی جانب سے مشکلات کی شکایات سامنے آئی ہیں، کاروباری طبقے کو نئے نظام سے متعلق ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے۔

وزیراعظم کو چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی منصوبے میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بہت جلد 15 ہزار یونٹس پر مشتمل پہلے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، دسمبر کے آخر تک 3 صوبوں میں گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شوکت ترین نے اجلاس کو فوڈ بینک پروگرام کے اجرا پر بریفنگ دی، پروگرام کے تحت ہوٹلوں، میرج ہالز کا اضافی کھانا مستحق لوگوں تک پہنچایا جائے گا، منصوبے کو ابتدائی طور پر لاہورمیں شروع کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ایک سو ریسٹورنٹس سے پارٹنر شپ کی گئی ہے، پلے تین ماہ میں 20 ہزار لوگوں تک کھانا پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نے فوڈ بینک پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام حکومت کے وژن اور فلاحی سرگرمیوں سے مطابقت رکھتا ہے، حکومت مطلوبہ وسائل و ماہانہ اخراجات کی فراہمی میں تعاون کرے گی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں