تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر زور

ریاض: وزیراعظم عمران خان نے زور دیا ہے کہ وہ مغربی سیاست دانوں کو اسلامو فوبیا سے متعلق مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرے اور اس معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مکہ میں مسلم ورلڈلیگ کے سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی، جس میں دنیا بھر میں جاری اسلامو فوبیا سے متعلق موضوع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ورلڈ مسلم لیگ کی انسان دوست کوششوں کوسراہا  اور تنظیم کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے کردار کی تعریف بھی کی۔

مسلم ورلڈ لیگ اور ترجمان وزیراعظم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر زور دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’آزادی اظہار کے نام پر کسی مقدس ہستی، مذہب کی تضحیک نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اسے برداشت کیا جاسکتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نےمسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کےحملےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال سے نمٹنےکیلئے فوری اقدامات اٹھانے۔ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنےکا عزم اظہار کیا اور اُن کے جائز حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر سکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے وزیراعظم کےامت مسلمہ کی یکجہتی کیلئےکردارکی تعریف کی اور  پاک سعودی تعلقات پربھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کامیاب دورے پر وزیراعظم کو مبارک باد بھی دی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ورلڈمسلم لیگ مغربی ممالک کے سیاست دانوں، سماجی تنظیموں، دانشوروں کو اسلامو فوبیا سے متعلق مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’مذہب کی بنیاد پر تشدد، عدم رواداری کو فروغ دینے والوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایاجائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور خاتون اوّل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ ’دنیا میں دیرپا امن کے لیے عالمی برادری کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا‘۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے بھی مکہ میں ملاقات کی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔