اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات اطمینان بخش ہیں، دونوں ملکوں میں تجارت اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ترک وزیر دفاع نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے وزیراعظم کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی.
[bs-quote quote=”پاکستانی عوام کو ترک قیادت، بالخصوص طیب اردگان سے بے پناہ محبت ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]
ترک وزیر دفاع نے وزیراعظم عمران خان کو ترک صدررجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام پہنچایا. انھوں نے کہا کہ ترک قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کی منتظر ہے.
ترک وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی مضبوطی کو نئی سطح پر لے جائیں گے، انھوں نے ترکی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف اور جذبہ کو سراہا.
ترک وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کوششیں قابل تعریف ہیں، ملاقات کےدوران خطےکی مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا.
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی تمام وزارتوں کو10 فیصد اخراجات کم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیردفاع پرویزخٹک بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا.
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ترک قیادت بالخصوص طیب اردگان سے بے پناہ محبت ہے، طیب اردگان کےزیرقیادت ترکی میں ترقی کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں.