منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

وزیر اعظم کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، ٹاسک فورس کے قیام پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے  ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں کرکٹ سمیت کھیلوں کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے وزیر اعظم کو اپنے غیر ملکی دوروں سے آگاہ کیا ۔

احسان مانی نےآئی سی سی اجلاس سےمتعلق بھی بریفنگ دی، دوران گفتگو کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کے امور پر بھی تبادلہ خیال  ہوئے۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ میں بہتری کے لئے درکار اقدامات اور اپنے منصوبہ سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں میں بہتری لانےکی ضرورت ہے،  ملک میں کھیلوں کے نئے میدان بنائیں گے، اسپورٹس کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیم کا اعلان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے، انضمام الحق

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے چند روز بعد پی سی بی کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو نیا چیئرمین نامزد کیا۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ دبئی میں کھیلا گیا، جو عثمان خواجہ کی شان دار کارکردگی کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں