تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کوروناکے معاملے پر دنیا سے کوئی مالی امداد نہیں ملی ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا ملک کا بہت بڑا امتحان ہے کورونا کے معاملے پر دنیا سے کوئی مالی امداد نہیں ملی ، صرف آئی ایم ایف نے قرضوں کی قسطوں میں سہولت دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب وی لاگرزکی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو کورونا کے معاملے پر دنیا بھر سے کوئی مالی امداد نہیں ملی ، پاکستان کی ایکسپورٹ گر چکی ہیں،زرمبادلہ بھی کم ہوگیا، صرف آئی ایم ایف نے قرضوں کی قسطوں میں سہولت دی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ملک کا بہت بڑا امتحان ہے ،وزیراعظم عمران خان یورپ،امریکا،برطانیہ سے ہمارے حالات مختلف ہیں، لاک ڈاؤن سے کمزور طبقہ مشکل میں آگیا ہے، لاک ڈاؤن کےفیصلے پر میری رائے مختلف تھی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی بیروزگاری نہیں تھی جو آج کورونا کی وجہ سے ہے، امریکا میں سوشل سیکیورٹی ملتی ہے لیکن پاکستان میں بیروزگاروں کی رجسٹریشن تک نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں کاروبار بند نہیں ہوناچاہیےتھا،سب کچھ بند ہونےسے لوگوں کی مشکلات بڑھیں، کاروبار کھول رہے ہیں مگر وقت لگے گا ، کورونا سے کب نجات ملے گی کچھ نہیں کہہ سکتا ، اب کورونا کیساتھ معمولات زندگی کو بحال کرنا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایجنسیز اور اداروں سےملکر میکنزم بنا رہےہیں، پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلے سوشل میڈیا استعمال کرنے والی جماعت ہے، کوئی کتنابھی جھوٹ بولے،آخرکارعوام سچ ڈھونڈلیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تعلیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ٹیلی ایجوکیشن سسٹم سےان علاقوں میں تعلیم پہنچی جہاں نظام نہیں تھا۔

Comments

- Advertisement -