تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

حضورﷺ کی تعلیمات رہتی دنیا تک مشعلِ راہ ہیں، وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات رہتی دنیا تک انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، دعا ہے یہ ماہ مبارک ہم سب کے لیے باعث رحمت ثابت ہو۔

انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ سلم کی ساری زندگی جہد مسلسل، انسانیت کی رہنمائی سے عبارت ہے، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مختصر عرصے میں جو فلاحی ریاست قائم کی اس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ عدل و انصاف، معاشی، معاشرتی مساوات کا عملی نمونہ ہے، مغربی ممالک نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر فلاح کیلئے کام کیا، مسلم دنیا ریاست مدینہ کے نظام سے رہنمائی لینے میں ناکام رہی ہے، کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصورسے پوری طرح رہنمائی حاصل کریں۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست مدینہ کے تصورسے رہنمائی لیکرملک کو اس سانچے میں ڈھالیں گے، یہ ایک مسلسل اورصبر طلب راستہ ہے، ہم نے بحیثیت قوم اس سفر کا آغازکردیا ہے، اب منزل زیادہ دور نہیں، بہت جلد اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

کورونا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے کورونا کے پہلے مرحلے کو زیادہ نہیں پھیلنے دیا، پچھلے کچھ عرصے سے کورونا کی دوسری لہر سر اُٹھا رہی ہے، ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا رہیں۔

Comments

- Advertisement -