تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

24 سال قبل اسلامی فلاحی ریاست کے لیے پارٹی کی بنیاد رکھی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 24 سال قبل قائد کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست کے لیے پارٹی کی بنیاد رکھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 24 سال پہلے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانونی کی حکمرانی اہم ہے، ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کے وسائل پر مخصوص طبقے کے قبضے کو چھڑانا ہے، قوم کے وسائل کو غربت کی لکیر سے نیچے والوں کے لیے استعمال کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جماعت کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ جدوجہد ہے، آج نعیم الحق، احسن رشید، سلونی بخاری کو خاص طور پر یاد کررہا ہوں۔

عمران خان شفاف انداز میں احتساب کو آگے بڑھا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ تبدیلی کی سیاست کی بات کی ہے، عمران خان شفاف انداز میں احتساب کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کی جانب گامزن ہیں، احساس پروگرام کے تحت غریب طبقات کی معاونت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ محاذ پر بھی ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئیں، ہم اپنی اگلی منزل مضبوط اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -