تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘دھمکیوں پر جھکنے والا نہیں، عدم اعتماد ناکام ہو گی’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصدخط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے خط میں دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہونے پر سنگین نتائج ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خط چیف جسٹس کیساتھ شیئرکرنےکی پیشکش کردی ہے خارجہ پالیسی کےپیش نظرخط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئرنہیں کرسکتے، 7مارچ کوہمیں خط موصول ہوا ہے خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے جیسے ہی ہمیں خط ملا،تحریک عدم اعتمادفوری پیش ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سےعالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی رہیں قوم سےوعدہ کیاہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کےارکان نے رابطےشروع کردئیے ہیں جلدبلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی واپسی ہو گی آئندہ چندروز میں تمام تر صورتحال واضح ہوجائےگی۔

ترجمانوں نے وزارت اعلیٰ پنجاب ق لیگ کو دینے پر سوالات کیے تو وزیراعظم نے واضح کیا کہ ق لیگ کووزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا بڑے مقصدکےحصول کیلئےمشکل اور بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے ضمیرفروش بن جاتےہیں عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منشور کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا۔

Comments

- Advertisement -