تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملک کو چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا: وزیر اعظم

پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کر کے رہیں گے،  کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، یہ دنیا میں واحد کینسر کا مفت علاج کرنے والا ادارہ ہے.

ان کا کہنا تھا کہ 30 سال پہلے مجھے سب نے کہا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال نہیں بن سکتا، شوکت خانم اسپتال بنانے کے لئے میں بہت محنت کی، پاکستان کے عوام کھلے دل کے ہیں، اللہ کی راہ میں کھلے دل سے خرچ کرتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ اپنے ملک کو چلانے کے لئے بھی اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا، کراچی کے قریب سمندر میں گیس کے لئے کنواں کھودا جا رہا ہے، ایک ہفتے میں  ہمیں پتا چل جائےگا کہ سمندرمیں کتنا گیس ہے، امید ہے کہ سمندرسے گیس کے ذخائر مل جائیں گے، گیس دریافت ہوگئی تو اگلے50سال تک قلت نہیں ہوگی.

مزید پڑھیں: نیا نظام قبائلیوں کے رہن سہن اور روایات سے متصادم نہیں ہوگا، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کو بہتر کرنے کی کوشش کے خلاف ایک مہم چل رہی ہے، کے پی میں کچھ ڈاکٹرز مہم چلا رہے ہیں، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لئے اصلاحات لا رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ احتجاج سے نہیں ڈریں گے، آپ جتنا بھی دباؤ ڈال لیں، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کر کے رہیں گے،  کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے.

Comments

- Advertisement -