تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں، احتساب پر سمجھوتا نہیں ہو گا: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے راہ میں کسی کو نہیں آنے دیں گے.

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوگرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے، حالاں کہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، حکومت کارکردگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،  پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لائے گی.

پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیاب رہا ہے، پاکستان معاشی بحران سےکامیابی سے نکل رہا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے.

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ دونوں پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا، جس میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ طے ہوا.

خیال رہے کہ آج آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا، اس اقدام پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آیا.

منی لانڈرنگ ملک کے لئےشدیدخطرہ بن چکی ہے:  وزیر اعظم


بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئےحکومتی اقدام کاجائزہ لیاگیا۔

 ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر اسد عمر،شہزاداکبر،افتخار درانی بھی موجود تھے۔ سیکریٹری داخلہ نے وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ پر اقدامات پربریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملو ث افرادقوم کےمجرم ہے، ایسےعناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم کا پیسہ چوری کر کے ذاتی خزانے بھرنے سے ملک کا نقصان ہوا، منی لانڈرنگ کےباعث قوم کو قرضےکی دلدل میں دھکیلا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئےحکومتی ادارے اپنے اقدامات تیز کریں، کیوں کہ منی لانڈرنگ ملک کیلئےشدیدخطرہ بن چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔