تازہ ترین

صحت کارڈ کے ذریعے غریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار تک کا علاج کرا سکیں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سےغریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار میں اپناعلاج کرا سکیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی افراد کے لئے صحت سہولت پروگرام کے آغاز پر کیا، اس موقع پر انھوں نے صحت سہولت کارڈز بھی تقسیم کیے.

ان کا کہنا تھا کہ وژن انسان کا روڈ میپ ہوتا ہے، قوموں کے بھی وژن ہوتے ہیں، پاکستان جس وژن کے لئے بنا تھا، ہم اس سے دور چلے گئے ہیں، پاکستان کومدینہ ریاست کے اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنانا تھا.

وزیر اعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ماڈل ریاست تھی، وہ انسانیت اور انصاف کے تحت کھڑی تھی، قرآن پاک میں کہا گیا ہے کہ نبی ﷺ کی سنت پر چلو.

ہمارے نبی کریم ﷺدنیا کی تاریخ کی سب سے بڑےکامیاب انسان تھے، ہزارسال تک مسلمانوں نے دنیا میں امامت کی تھی. ریاست میں پہلے رحم، انسانیت اورعدل و انصاف ہونا چاہیے، یہ بنیادی ضرورت ہے.

انھوں نے کہا کہ یہاں کے سابق سربراہ کہتے تھے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دوں گا، ہم نے کوئی کام جلدی میں شروع نہیں کیا، دکھاوا نہیں کیا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی زندگیاں بہتر بنائے، انھیں ساز گار ماحول فراہم کرے.

مزید پڑھیں: ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم

ایسا نہ ہو، ایک آدمی کو4، 4 بار زکوٰة مل رہی ہو، جب غریب گھرانے میں بیماری آتی ہے، تو اسے قرض لینا پڑتا ہے، کینسر کاعلاج مہنگا ہے، غریب گھرانے اس کاعلاج کرانے کے لئے تباہ ہوجاتے تھے، بیماری غریب کو مزید مشکلات میں مبتلا کردیتی ہے، اب وہ صحت کارڈ سے اپنا علاج کروا سکیں گے.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر ہفتے ہر وزارت عام آدمی کی زندگی بہترکرنے سے متعلق آگاہی دے گی.

Comments

- Advertisement -