پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتے میں قانون سازی کی جائے: وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتےمیں قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی.

تفصیلات کے مطابق ملک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی کا کام شروع کر دیا گیا. وزیراعظم نے کہا کہ قانون سازی اس قدر مؤثر ہو کہ حوالہ ہنڈی کے کاروبارکو پکڑ سکیں.

 وزیراعظم نے ترسیلات زر بڑھانے کے لئے مراعاتی پیکج کی بھی منظوری دے دی، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا.

- Advertisement -

اجلاس میں وزیر خزانہ اسدعمر، اٹارنی جنرل انورمنصور، معاون خصوصی، ایف آئی اے، نادرا اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی.

اجلاس میں‌ بینکوں میں جعلی اکاؤنٹس کھلوانے اور ٹرانزیکشنز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا گیا، ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کو جعلی اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی.


مزید پڑھیں: دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے کے غلط استعمال کو فوری رکوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کو فوری سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی.

اجلاس میں‌ منی لانڈرنگ ایکٹ کومزید مضبوط اورمؤثر بنانے کیلئےترامیم کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قانونی طریقے سے آنے والی ترسیلات زر کے لئے سہولیات دی جائیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں