پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نائیکوپ ( بیرون ملک مقیم شہریوں کو جاری کیا جانے والا کارڈ) کی شرط کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وزیراعظم نے توسیع کر دی.

اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نائیکوپ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، دہری شہریت کے حامل پاکستانی پاسپورٹ دکھا کر وطن آسکیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نےنائیکوپ ختم کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا.

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اس فیصلے کو خوش آیند قرار دیا گیا ہے.

دہری شہریت کے حامل پاکستانی پاسپورٹ دکھا کر وطن آ سکیں گے. دنیا بھر میں مقیم  پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لئے اب نائیکوپ کارڈ کے جھمیلے سےنجات مل گئی.


مزید پڑھیں: کیا آپ کے نائیکوپ کارڈ کی معیاد ختم ہوچکی ہے؟

واضح رہے کہ 13 فروری 2018 کو وزارتِ داخلہ اورایف آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ دوہری شہریت کے حامل اوورسیز پاکستانی اپنے نائیکوپ کارڈکے بغیر بھی پاکستان میں بغیر ویزے کے انٹری حاصل کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں