تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ براڈ شیٹ کے معاملے پر پروپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکےہیں اور اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ براڈشیٹ معاملے پر پروپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا اورحکومتی ترجمان شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پرقبضہ کرنیوالوں کون لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کےبغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حیرت ہےسرکاری زمینوں کاقبضہ چھڑانےکوبھی سیاسی قراردیاجارہاہے، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سےقوم کوآگاہ کریں۔

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکےہیں، الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔

براڈشیٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے کی شفاف ،منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کوسامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔

Comments

- Advertisement -