The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم روکنے کیلیے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم روکنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم منصوبے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا۔

وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاہم کابینہ اجلاس میں بعض وفاقی وزرا کی جانب سے اس تجویز کی مخالفت کی جائے۔

بعض وزرا نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، معاملے پر مخالفت ہے، کالا باغ ڈیم پر کمیٹی بنانے کا مناسب وقت نہیں ہے۔

اجلاس میں  وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے معاملے پر بھی وزرا بول اٹھے۔ وزرا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم دیکھ کر دُکھ ہوا ہے۔

وفاقی وزرا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی فیملی پر ذاتی حملے تہذیب یافتہ معاشرے کی عکاس نہیں کرتے، سوشل میڈیا سے متعلق سخت قوانین ہونے چاہییں۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ٹرینڈز پر ناراضی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مخصوص ایجنڈے پر مبنی کردار کشی کی سوشل میڈیا پر مہم روکنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں