جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو سیاحت اورعوام کے استعمال میں لایا جائے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو سیاحت اور عوام کے استعمال میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ میں پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر، وزیر سیاحت کے پی محمد عاطف ودیگر افسران موجود تھے۔

صوبائی وزرا نے ریسٹ ہاؤسز کے استعمال ، سیاحت میں پیش رفت سے آگاہ کیا، راجہ یاسر نے کہا کہ پنجاب میں 177 ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دئیے ہیں، چیف سیکریٹری کے پی نے کہا کہ کے پی میں کل ریسٹ ہاؤسز کی تعداد 157 ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ریسٹ ہاؤسز کی درجہ بندی کی جائے، ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل بنیادوں پر استعمال سے آمدنی میسر آئے گی، ریسٹ ہاؤسز کی مناسب دیکھ بھال کے لیے وسائل بھی میسر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنا حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، پالیسی کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، معلومات فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت کاروباری طبقے کی سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی برآمدات دنیا بھر میں دوسرے ممالک میں بننے والی مصنوعات سے معیار اور قیمت میں مقابلہ کرسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں