جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا فیاض الحسن چوہان کو فون، فہم و فراست کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی فہم و فراست کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی سی میں وکلا گردی کا شکار ہونے والے صوبائی وزیر فیاض چوہان کو وزیر اعظم نے فون کر کے ان کی خیریت پوچھی، فون پر وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن کی جرأت کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی پر وکلا کے دھاوے کے دوران معاملے کے حل کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا شر پسندعناصر چاہتے تھے ماڈل ٹاؤن جیسا کوئی واقعہ ہو جائے، لیکن حکومت نے فہم و فراست سے اس سازش کو ناکام بنایا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  وکلاء کا وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر شدید تشدد، تھپڑوں کی برسات کردی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں، معاملے کو تحمل سے سلجھایا گیا اور شر پسندعناصر کی سازش کو ناکام بنایا گیا، وکلا تشدد کے اصل کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی پر دھاوا بول کر ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان وہاں پہنچے تو وکلا نے ان پر بھی شدید تشدد کیا، وکلا نے صوبائی وزیر کا گریبان پکڑ کر بال نوچے اور تھپڑوں کی برسات کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں