The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم کا بنگلا دیشی ہم منصب سے رابطہ، تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں سرجری سے گزرنے والی بنگلادیشی ہم منصب سے عیادت کی.

عمران خان نے ان کی صحت سے متعلق پوچھا اور نیک تمناؤں کا اظہا کیا، بنگلادیشی وزیر اعظم کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا.

حکومتی اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دوزیراعظم نے دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگرکی. وزیر اعظم نے بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کےعزم کا اظہار کیا.

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے، سی پیک کےتحت جاری منصوبوں میں رکاوٹیں دور کررہے ہیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

زیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ،جس میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ،وزیر توانائی عمر ایوب ، وزیر بر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت رزاق داؤد ، معاون خصوصی پٹرولیم ،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر حکام شریک ہوئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں