جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اوگرا سفارش مسترد، وزیراعظم کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں‌ برقرار رکھنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

- Advertisement -

شہباز گل نے بتایا کہ ’آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی، جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’وزیراعظم نے سمری کو مسترد کرتے ہوئے 16 اپریل تک قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سفارش کردہ قیمتوں‌ کو زیادہ قرار دیا‘۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 108روپے56پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110روپے 76پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77روپے 65پیسے برقرار رکھی گئیں ہیں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت 4.8 ارب روپےکا بوجھ عوام کی خاطر برداشت کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں