The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب کی ترقی اوراستحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ‘ عمران خان

اسلام آباد : سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پرسعودی فرمانروا اور سعودی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےعوام مذہب و بھائی چارے سے بندھے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستانی حکومت اورعوام جذبے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں خادمین حرمین شریفین، محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کا قومی دن، برج خلیفہ سعودی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے سعودی پرچم بنایا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں