پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین نے شرکت کی۔

اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیے، ملکی معیشت اور گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق غور کیا گیا، وزیراعظم نے حکومتی ترجمان کو قومی بیانیے پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطرملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے، ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے، سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی عوام اپوزیشن جماعتوں کےعزائم جان چکی ہے، اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے، آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی، ملکی معیشت کے مثبت اشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں