The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے زرعی شعبے کومزید مستحکم کرنےکےلیےصوبوں سےسفارشات طلب کرلیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زراعت اور فوڈ پراسیسنگ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت زرعی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے زرعی شعبے کومزید مستحکم کرنے کے لیے صوبوں سے ایک ہفتے کے اندرسفارشات طلب کرلیں۔

وزیراعظم پاکستان نے زراعت کے فروغ کے لیے چین اور دوسرے ملکوں سے ٹیکنالوجی اور دیگر معاونت کے سلسلے میں بھی سفارشات دینے کو کہا۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ زرعی برآمدات میں اضافے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کی نشاندہی کی جائے۔

زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، بھرپور توجہ دی جائے‘ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسے بھرپور توجہ دی جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں