بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم رواں ماہ سندھ کا دورہ کریں گے، اہم سیاسی رہنما سے ملاقات کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے آخر سندھ کا خصوصی دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ دورہ سندھ کا گرین سگنل دے دیا، سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے صوبے میں کشمکش جاری ہے۔

ایک جانب سندھ میں اپوزیشن جماعتیں وزیر اعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہیں تو دوسری طرف سندھ حکومت بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان تمام حالات کے پیش نظر دیگر سیاسی رہنما بھی اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

گزشتہ روز جی ڈی اے کے رکن صوبائی اسمبلی علی گوہرخان مہر نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی تھی اور انہیں سندھ کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ سندھ سے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے اور توقع ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں سندھ کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی جی ڈی اے کے رکن اسمبلی سے اہم ملاقات، سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ وزیراعظم گھوٹکی جائیں گے جہاں وہ جی ڈی اے رہنماؤں اور دیگر سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں