تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیر اعظم کا معذور افراد کے لیے ملازمتوں اور ہاؤسنگ پروگرام میں دو فی صد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم نے معذور افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں دو فی صد کوٹہ مختص کر دیا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں ثانیہ نشتر کو اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

[bs-quote quote=”فلاحی معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ پسماندہ طبقات کا احساس کیا جائے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

وزیراعظم کی جانب سے یہ اہم فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، معذور افراد کے لئے ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹہ یقینی بنایا جائے.

ساتھ ہی خصوصی افراد کو  آلات سماعت، وہیل چیئر، دیگر آلات مفت فراہم کیے جائیں‌ گے، صحت کارڈ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی.

مزید پڑھیں: سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو سیاحت اورعوام کے استعمال میں لایا جائے، وزیراعظم

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ فلاحی معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ پسماندہ طبقات کا احساس کیا جائے، معذور افراد ہماری توجہ کے خصوصی طور پر مستحق ہیں.

انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں معذورافرادپر ریاست ذمہ داریاں ادا نہ کرسکی، موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کہ معذور افراد کے تحفظ، فلاحی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے.

Comments

- Advertisement -