تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان ہر سطح پر چین کی حمایت جاری رکھے گا: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان  ہر سطح پر چین کی حمایت جاری رکھے گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ چین سے متعلق اپنے خصوصی بیان میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے دورہ کر رہا ہوں.

وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا مضبوط اور دوست ہمسایہ ملک ہے، چینی صدر سے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا.

انھوں نے کہا کہ باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی، پاک چین دوطرفہ تعلقات مضبوط اور باہمی اعتماد میں جڑے ہوئے ہیں.

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے عوام کے دلوں اور دماغوں میں نقش ہوچکی ہے، یہ دوستی کسی علاقائی، بین الاقوامی پیش رفت سے متاثر نہیں ہوگی.

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین روانہ

انھوں نے کہا کہ چین کے تعاون اور حمایت پر شکر گزارہوں، پاکستان ہرسطح پرچین کی حمایت جاری رکھے گا.

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ چین پر روانہ ہوگئے، وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ چینی صدر سےون آن ون ملاقات اٹھائیس اپریل کوہوگی۔

Comments

- Advertisement -