ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب: احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے بجٹ کی منظوری دی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، جس میں احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے 40 کروڑ روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور آڈیٹر جنرل آفس سے متعلق نئے بل کا مسودہ پیش کیا جائے گا ۔

- Advertisement -

لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی کےڈی جی کی تعیناتی ، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ لاہور کوپولیس اسٹیشن ڈکلیئر کرنے کی منظوری اور نیشنل کونسل فارطب کےانتخابات ،ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں ہائیڈروکاربن ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کےڈی جی کااضافی چارج دیا جائے گا جبکہ نوشہرہ میں ریلوےزمین پرکثیر المنزلہ عمارت تعمیرکرنےکی اجازت بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی اصلاحات کے 23 دسمبر کے فیصلوں ، کابینہ کمیٹی نجکاری اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،کابینہ یوٹیلٹی اسٹور کے پی ،آزادکشمیر حکومت کو اضافی گندم کی منظوری بھی دے گی۔

احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے 40 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں