تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خاتون وکیل کا اغوا اور بازیابی، وزیراعظم کا نوٹس

اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں خاتون وکیل کے اغوا اور بازیابی کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خاتون وکیل نسرین ارشاد کے اغوا اور بازیابی کا نوٹس لے لیا، ایڈووکیٹ نسرین ارشاد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور تھانہ صدر میلسی کی حدود میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

وزیراعظم نے پولیس، متعلقہ اداروں کو جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے خاتون وکیل کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔

دوسری جانب ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل 7 مقدمات میں مدعیہ، 2 میں ملزم اور 6 میں بطور گواہ ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل کی رنجش بھی چل رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کا اندراج تھانہ حویلی لکھا، بصیر پور، سٹی دیپالپور میں ہے، واقعہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق منظرعام پر لائے جائیں، ںصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ خاتون وکیل کو اغواء کے بعد ظلم و زیادتی کا نشانہ بنا کر سڑک کنارے پھینک دیا گیا، نسرین ارشاد کو 14 اگست کو اغواء کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -