پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کرپشن کو روکنے کے لیے حکومت نے عدالت سے رجوع کیا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں، کرپشن کو روکنے کے لیے حکومت نے عدالت سے رجوع کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے رابطہ کیا جس میں سینیٹ انتخابات سمیت پارلیمانی و آئینی امور پر مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بابر اعوان نے قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ امیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے، چاہتے ہیں عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کو روکنے کے لیے حکومت نے عدالت سے رجوع کیا، سپریم کورٹ آئینی ہے فیصلہ سب اداروں پر بائنڈنگ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔

دوسری جانب مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پہلی بار درست معنوں میں شفاف انتخابات کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے، ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد خفیہ ووٹنگ کا جواز باقی نہیں رہا، عدالتی احکامات کی روشنی میں معاملات کو بہترین انداز میں چلایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں